جماعت اسلامی کا 12ربیع الاول کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

37

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا ہماری جدوجہدبہترین انداز میں آگےبڑھ رہی ہے، حکومت کوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنی پڑےگی۔

انہوں نے کہا کہ آٹا مافیا اور چینی مافیا کی موجودگی میں ملک ترقی نہیں کرسکتا، کسانوں کو سستی کھادنہیں مل رہی، ہمارے پیسوں سے سرکاری افسران بڑی بڑی گاڑیاں چلاتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا 12ربیع الاول کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے، اب مذاکرات ایسے نہیں ہوں گے کہ آپ کہیں دھرنا ختم کریں ہم مان لیں، دھرناتب ختم ہو گا جب حکومت ہمارے مطالبات عملی طور پرمانےگی۔

ان کا کہنا تھا ہم شیڈول کے مطابق دھرنے چلا رہے ہیں، کل خواتین نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کیا، جنگی حالات میں بھی حکمرانوں نے عوام پر پیٹرول بم گرائے، مافیاز نے حکومت کے ساتھ مل کر 7 لاکھ 65 ہزارٹن چینی درآمدکی۔

خیال رہے کہ جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف ملک بھر کے گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنے دے رکھے ہیں جو آج آٹھویں روز میں داخل ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں