حکومتی یقین دہانی پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال 40 دن کیلئے مؤخرکرنےکا اعلان

2

حکومتی نمائندوں سے مذاکرات کے بعدگڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال 40 دن کے لیے مؤخر کرنےکا اعلان کردیا۔

کراچی میں گورنر ہاؤس میں ٹرانسپورٹرز اور حکومتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات ہوئے جن میں گورنر سندھ نہال ہاشمی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان اور صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ملک شہزاد شریک ہوئے۔

مذکرات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ملک شہزادکا کہنا تھا کہ حکومتی یقین دہانی کے بعد ہڑتال 40 دن کے لیے مؤخرکرنےکا فیصلہ کیا ہے،ہماری جانب سے 9 دن سے ملک گیر ہڑتال ہو رہی ہے، حکومت سندھ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پارکنگ کا مسئلہ حل ہوگا، 15دن کا وقت لیا گیا ہےکہ پیٹرولیم قیمتوں کا تعین 15 دن یا ایک ماہ بعدکیا جائےگا، علیم خان نے ٹول ٹیکس میں کمی سے متعلق کمیٹی بنانے اور نظرثانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ حکومت نے 10 وہیلر کو مناسب وزن کی اجازت دینےکی بھی یقین دہانی کروائی ہے، وفاقی و صوبائی حکومت نے کچھ مسائل حل کردیے ہیں، کچھ مسائل کابینہ سےحل ہونے ہیں، ان کی بھی یقین دہانی کروائی ہے، کمیٹیوں کے اجلاس جاری رہیں گے، امید ہے یقین دہانی اور وعدوں پر عمل کیا جائےگا، ہم ہڑتال ختم نہیں کر رہے بلکہ مؤخر کر رہے ہیں، یقین دہانی پر عمل نہ ہوا تو احتجاج ریکارڈ کرواسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں