کھوکھلے مذاکرات اور دعوؤں سے کچھ نہیں ہوتا، بیرسٹر گوہر کا بلاول بھٹو کی دعوت پر جواب

49

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بلاول بھٹو کی مذاکرات کی دعوت پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھوکھلے مذاکرات اور دعوؤں سے کچھ نہیں ہوتا، مذاکرات کے پیچھے تو ہماری حکومت چلی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ ہم بیٹھے پھر اس کو کس نے کہا مذاکرات چھوڑ دیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ڈیڈ لاک کی صورت میں کیا بات چیت ختم ہو جاتی ہے؟ کیا مذاکرات میں فریقین ٹیبل سے اٹھ جاتے ہیں؟ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے آپ کو مذاکرات کی میز سے اٹھایا اور کیوں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں