غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، اسرائیلی حملے میں 5 فلسطینی شہید

53

اسرائیلی فوج کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق غزہ شہر میں رات گئے رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں 5 افراد شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق شہید افراد میں 4 خواتین شامل ہیں جن میں 2 کا تعلق مسیحی برادری سے ہے۔

غزہ جنگ 1 سال پہلے ختم ہو سکتی تھی، یرغمالیوں کو بھی زندہ واپس لایا جا سکتا تھا: سابق اسرائیلی جنرل

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت عمارت میں لوگ سو رہے تھے۔

فلسطینی حکام کے مطابق گزشتہ اکتوبر میں جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 1,400 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں