کوئٹہ : کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار سمیت4افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار نعمان شہید جبکہ پولیس اہلکار جنید ،راہ گیر عطا محمد ، حارث اور خالد شامل ہیں ۔فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعش اورزخمیوں کوفوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لیکرملزما ن کی تلاش شروع کردی
کوئٹہ: پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید،4افرادزخمی
55










