ویسٹرن بائی پاس پرنامعلوم سملح افراد کی فائرنگ سے عارف مینگل جاں بحق

1

کوئٹہ:ویسٹرن بائی پاس پر فائرنگ، بی این پی رہنما کے بھائی جاں بحق، احتجاجا سڑک بندکوئٹہ: ویسٹرن بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی)کے رہنما لالہ غفار مینگل کے بھائی محمد عارف مینگل جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاجا ویسٹرن بائی پاس کو بند کر دیا، جس سے ٹریفک کی آمدورفت شدید متاثر ہوئی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ویسٹرن بائی پاس، سردار کے مقام پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی
، جس کے نتیجے میں محمد عارف مینگل موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ مقتول کی شناخت محمد عارف مینگل کے نام سے ہوئی، جو بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما لالہ غفار مینگل کے بھائی تھے۔واقعے کے فورا بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، جبکہ لواحقین اور کارکنوں نے احتجاجا ویسٹرن بائی پاس روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس سے دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں