سوراب: ضلعی انتظامیہ سوراب نے ضلع سوراب میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے 09 اگست سے 15 اگست 2026 تک روزانہ شام 8بجے سے صبح 9 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ضلعی انتظامیہ نے تمام شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے جاری کردہ سیکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے کسی بھی ممکنہ نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سوراب میں 9اگست سے 15اگست تک شام 8بجے سے صبح 9بجے تک کرفیو نافذ رہے گا،ضلعی انتظامیہ
37














