کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر اظہار اطمینان، آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کی ہلاکت اور 4 کے زخمی ہونے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی عکاس ہے، بلوچستان میں امن و امان کی بحالی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ دہشت گرد عناصر بلوچستان کے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے اور ترقیاتی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہیں گے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ بلوچستان کے عوام امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، دہشت گردی اور بدامنی کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کے اعتماد اور حمایت کے مستحق ہیں۔
واشک میں فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی، ، دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، سرفراز بگٹی
49










