بلوچستان میںسی ٹی ڈی کارروائی ،10دہشتگرد ہلاک ،کارروائیاں جاری رہیں گے ،وزیر اعلیٰ سرفرازبگٹی

36

کوئٹہ /اسلام آباد(این این آئی):شت گرد ہلاک کر دیے گئے اس حوالے سے سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔سی ٹی ڈی کی جانب سے کہا گیا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی پرعزم ہیں۔ دریں اثناءوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بارکھان کے علاقے میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی بلوچستان کی ستائش کی ۔وزیر داخلہ نے 10 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی بلوچستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ محسن نقوی نے کہاکہ سی ٹی ڈی بلوچستان نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے تمام ادارے پرعزم ہیں، سی ٹی ڈی بلوچستان کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔ انہوںنے کہاکہ قوم کی حمایت سے امن دشمنوں کا صفایا کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی ہونے والے 2 اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاءکی ۔دریں اثناءوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بارکھان کے علاقے راڑہ شم میں کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی کا عزم غیر متزلزل ہے اور صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں