وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مستونگ کے علاقے کنک وادی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی قابلِ تحسین ہے۔ کنک وادی میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک کرنا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے، جنہوں نے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کو بروقت اور مؤثر انداز میں ناکام بنایا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور 3 موٹرسائیکلوں کی برآمدگی اہم کامیابی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گرد عناصر بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔ بلوچستان کے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے ریاستی ادارے پوری قوت سے سرگرم ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔
مستونگ کے علاقے کنک وادی میں 9 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
45










