کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آواران میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی میں تین دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت کارروائی کی عکاس ہے۔ بلوچستان میں قیام امن کے لیے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کے لیے ریاستی ادارے پرعزم ہیں اور بلوچستان میں امن و استحکام کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مو¿ثر کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کی عکاس ہیں۔ قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔دریں اثناءبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اور مثر کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنےکےلئے پرعزم ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت آواران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کےلئے سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت پرعزم ہیں۔ دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
آواران میں فورسز کا آپریشن 3دہشتگرد ہلاک ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان
65










