کوئٹہ،پولیس تھانے پردستی بم حملوں میں ایک اہلکارزخمی

2

کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس تھانے پردستی بم حملوں میں ایک اہلکارزخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کی رات کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ پولیس تھانے پرنامعلوم افراد نے دستی بموں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار وسیم زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں