ماشکیل میں آپریشن، 6 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی ہے، بابر یوسفزئی

29

آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت ماشکیل میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی ہے۔ معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ قدر ہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں اور قومی عزم جاری رہے گا۔ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی، جبکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

بابر یوسفزئی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں