افغانستان کی جانب سے کسی بھی جارحانہ اقدام کا جواب پاکستان اپنی دفاعی صلاحیت کے مطابق بھرپور انداز میں دے گا، بابر یوسفزئی

53

بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے قلعہ عبداللہ، گلستان سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کی سرحدی حدود اور خودمختاری کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ افغانستان کی جانب سے کسی بھی جارحانہ اقدام کا جواب پاکستان اپنی دفاعی صلاحیت کے مطابق بھرپور انداز میں دے گا۔ افغان حکومت کی ہٹ دھرمی اور اشتعال انگیزی خطے کے امن کے لیے خطرناک ہے۔ پاکستان دشمن عناصر یہ سمجھنے کی غلطی نہ کریں کہ سرحد پار بیٹھ کر پاکستان کو غیر مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
پاکستان کی عوام اپنی بہادر افواج اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی کسی بھی کارروائی کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور استحکام کی خواہش کی ہے، لیکن امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ افغانستان میں موجود دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ خطے کے امن کے لیے ناگزیر ہے۔ دہشتگردوں اور پاکستان دشمن عناصر کو سرحد پار محفوظ پناہ گاہیں نہیں دی جانی چاہئیں۔ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔ پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرنے والوں کو واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ دشمن قوتیں اور ان کے سہولت کار پاکستان کے عزم اور قومی یکجہتی کو آزمانے کی غلطی نہ کریں۔ گلستان سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانا سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کا ثبوت ہے۔ پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں