آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کا آغاز بھارت سے ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی بی ایل کا پہلا میچ دسمبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، بی بی ایل سیزن کے پہلے میچز کی میزبانی چنئی کرے گا ، جس کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کو تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن اور بھارتی بورڈ کے جانب سے مثبت فیڈ بیک ملا ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے بی بی ایل کے افتتاحی میچ کے لیے چنئی کے وینیو کا انتخاب کیا ہے۔








