سب کیمپس کیلئے وفاق سے تعاون کی کوشش کرینگے ،نواب رئیسانی

26

کوئٹہ:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی خصوصی معاونت اور دلچسپی سے مستونگ سب کیمپس کے ڈائریکٹر محمد اقبال ترین نے سیکرٹری کالجز، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان صالح بلوچ سے ملاقات کی، جس میں مستونگ سب کیمپس کی توسیع، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے تعلیمی انفراسٹرکچر سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ضلع مستونگ کے علاقے غنجہ ڈوری میں مستونگ سب کیمپس کے لیے الاٹ کردہ 50 ایکڑ اراضی پر مجوزہ تعمیراتی منصوبے، کانسیپٹ پیپر، پی سی ون اور مستقبل کے ترقیاتی روڈ میپ کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر مستونگ سب کیمپس محمد اقبال ترین نے سیکرٹری کالجز کو مجوزہ منصوبے کے مختلف پہلوو¿ں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ اراضی پر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ایک جامع تعلیمی کیمپس قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جو خطے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں سنگ میل ثابت اجلاس میں کیمپس کو درپیش مختلف مسائل اور ضروریات پر بھی غور کیا گیا جن میں ٹرانسپورٹ کی سہولت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سکیورٹی انتظامات، کلاس رومز کی کمی، تدریسی سہولیات کی بہتری اور جدید تعلیمی ٹیکنالوجی کا فروغ شامل تھا۔ شرکائ نے اس امر پر زور دیا کہ طلبہ کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل لرننگ سسٹمز، کمپیوٹر لیبارٹریز، اسمارٹ کلاس رومز اور جدید تحقیقی سہولیات کو منصوبے کا حصہ بنایا ملاقات کے دوران جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے بھی ٹیلیفونک طور پر اجلاس میں شرکت کی اور مستونگ سب کیمپس کی ترقی، تعلیمی معیار کی بہتری اور مجوزہ منصوبے کی کے لیے اپنی مکمل معاونت اور تعاون کا یقین دلایا۔
شرکائ نے مستونگ سب کیمپس کے حوالے سے وائس چانسلر کی خصوصی دلچسپی اور مثبت کردار کو سراہا۔اس موقع پر نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ مستونگ کے نوجوانوں کو معیاری اور جدید اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور وہ اس منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مجوزہ منصوبے کی جلد منظوری اور تعمیراتی عمل کے آغاز کے لیے وفاقی سطح پر بھی بھرپور رابطے کیے جائیں گے۔نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ وہ جلد چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کریں گے جبکہ ضرورت پڑنے پر وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کرکے مستونگ سب کیمپس کے منصوبے کے لیے وفاقی تعاون حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ اس اہم تعلیمی منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز جلد از جلد ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان خصوصاً مستونگ کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کی جدید سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں سیکرٹری کالجز صالح بلوچ نے مستونگ سب کیمپس کی توسیع اور ترقی سے متعلق پیش کردہ تجاویز کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت بلوچستان تعلیمی اداروں کی بہتری، جدید سہولیات کی فراہمی اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جس میں مستونگ سب کیمپس کو ایک جدید تعلیمی مرکز بنانے، طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے اور منصوبے پر عملی پیش رفت کو تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں