امریکا کے ایران میں رات بھر ریلوے اسٹیشن، پلوں اور ہوائی اڈوں پر بمباری

27

امریکا کے ایران میں رات بھر ریلوے اسٹیشن، پلوں اور ہوائی اڈوں پر بمباری
ایران میں رات بھر مختلف علاقوں میں امریکہ کی جانب سے کئی اہداف کو نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری رہا۔

ایران میں ہرمزگان کے گورنر کے دفتر نے اعلان کیا کہ صوبے میں آج رات کے امریکی حملوں میں دو افراد شہید اور چار زخمی ہوئے۔

فارس نیوز ایجنسی نے ہرمزگان گورنر کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ’بندر عباس ریلوے جنکشن سٹیشن پر بھی رات گئے حملہ کیا گیا۔ حکام نے لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

بندر عباس سے خمیر تک کی سڑک کو مکمل طور پر بلاک کر دیا گیا ہے، اور کیشر سے کوہورستان جانے والی سڑک کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے بوشہر میں متعدد دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے بوشہر شہر کے اندر ہوئے۔

ادھر لرستان کے نائب گورنر نے کہا ہے کہ امریکہ نے صوبے پر فضائی حملہ کیا ہے۔ سرکاری اہلکار کے مطابق، ’چیگنی کاؤنٹی کے وزیان ضلع کے ایک مقام پر حملہ کیا گیا ہے۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے ایران شہر سے اطلاع دی کہ شہر کے ہوائی اڈے پر حملے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

فارس نیوز کے مطابق اس حملے کے بعد ایران شہر ہوائی اڈے کی بجلی کی تنصیبات اور ایندھن کے ٹینکوں کو نقصان پہنچا ہے۔

بوشہر کے نائب سیاسی اور سیکورٹی گورنر احسان جہانیاں نے کہا کہ صوبے پر حملوں کے نئے دور میں، ’آج صبح دشتی کاؤنٹی کے ایک مقام کو نشانہ بنایا گیا۔ انھوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ’متعدد میزائلوں‘ نے ’بوشہر ایئر بیس اور نیول بیس‘ کو نشانہ بنایا۔

ایرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ امریکی حملوں نے ’بندر لنگہ کے قریب‘ کو نشانہ بنایا۔ بندر خمیر میں پلوں پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ حملے میں نو افراد زخمی بھی ہوئے اور زخمیوں کو اس وقت ریسکیو فورسز اور طبی عملے سے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ایران کا قطر، شام، کویت اور بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے
ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں دعویٰ گیا ہے کہ انھوں نے شام کے علاقے تنف میں امریکی افواج کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں، پاسدارانِ انقلاب کی فضائی افواج نے ایران شہر میں فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں ’شام کے تنف علاقے میں امریکی سپیشل آپریشنز کمانڈ سینٹر پر حملہ کیا، جس میں ایک ریڈار سسٹم، کئی خصوصی ہیلی کاپٹروں اور متعدد امریکی افواج کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب قطر کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ جمعے کی صبح ملک پر ایران کے حملے کے بعد ایک بچہ ملبے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوا ہے۔ ملک کی مسلح افواج اس وقت کئی فضائی حملوں کو روک رہی ہیں۔

وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ موصول ہونے والی اطلاعات اور موقع پر کی گئی تحقیقات کے مطابق ایک بچہ انٹرسیپشن آپریشن کے دوران گرنے والے ملبے سے زخمی ہوا، جسے ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

کویت کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ان کی افواج ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر میں سنی جانے والی بلند آوازیں انٹرسیپشن آپریشن کے نتیجے میں سنائی دی گئی ہیں۔

کویت نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کی نشاندہی کر لی ہے، جبکہ تباہ کیے گئے میزائلوں کے ملبے سے کچھ نقصان بھی پہنچا ہے تاہم اس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ایران کی جانب سے امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے اعلان کے بعد بحرین میں خطرے کے سائرن بج رہے ہیں۔

بحرین کی وزارت داخلہ نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ ’پرسکون رہیں اور قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔

قبل ازیں تسنیم خبر رساں ادارے نے اطلاع دی تھی کہ ایرانی فوج نے بحرین کے صخر ایئر بیس پر امریکی ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں