پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، علی مدد جتک

32

کوئٹہ /صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی علی مدد جتک نے اپنے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مشرقی بائی پاس، بادینی لنک روڈ، کلی اختر آباد بنگلزئی، نزد محمدشہی ٹائون بھوسہ منڈی میں نئے ٹیوب ویل کا افتتاح کر دیا، جس کے بعد علاقے کے سینکڑوں گھرانوں کو صاف اور پینے کے پانی کی باقاعدہ فراہمی شروع ہو گئی۔افتتاحی تقریب میں اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور منصوبے کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاقے کے لیے ایک تاریخی اور عوام دوست اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کئی برسوں سے پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہے تھے، جس کے باعث خواتین، بچوں اور بزرگوں کو پانی کے حصول کے لیے شدید مشکلات برداشت کرنا پڑتی تھیں،
تاہم نئے ٹیوب ویل کی تنصیب سے یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔اہلِ علاقہ نے صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف وعدے نہیں کیے بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “حاجی علی مدد جتک نے ہمارے بچوں کی پیاس بجھا دی، اللہ تعالی انہیں صحت، سلامتی اور مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔”اس موقع پر تجویز کنندہ علی محمد بنگلزئی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر یوسف بنگلزئی، چیف عبدالعزیز بنگلزئی، سمیع بنگلزئی، خالد ساگر اور سابق کونسلر فضل الرحمن بنگلزئی سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔رہنماں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کی قیادت میں حلقے کے ہر علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، پینے کے صاف پانی، سڑکوں، تعلیم اور صحت سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا یہ سفر مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا تاکہ ہر شہری کو بنیادی سہولیات اس کی دہلیز پر میسر آ سکیں۔واضح رہے کہ مذکورہ منصوب صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مکمل کیا گیا ہے، جس سے مشرقی بائی پاس، بادینی لنک روڈ، کلی اختر آباد بنگلزئی اور ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کو مستقل بنیادوں پر صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو گئی ہے۔ عوامی حلقوں نے اس منصوبے کو علاقے کی دیرینہ ضرورت قرار دیتے ہوئے اسے پاکستان پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں اور عملی خدمت کا مظہر قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں