کوئٹہ (: مستونگ کے علاقے میں مسافربس پر فائرنگ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم واقعہ میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔
مستونگ کے علاقے میں مسافربس پر فائرنگ
46











