جعفر ایکسپریس 25 اور 26 اگست کو بھی معطل، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

29

کوئٹہ : کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 25 اور 26 اگست کو بھی نہیں چلائی جائے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ مسافروں کو ٹکٹوں کی رقم واپس (ریفنڈ)کر دی گئی ہے دوسری جانب پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں ہی منسوخ کر دیا گیا، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑامسافروں نے ٹرین سروس کی بار بار معطلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز ٹرینیں منسوخ کیے جانے سے ان کے سفری منصوبے متاثر ہوتے ہیں اور انہیں مالی و ذہنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹرین سروس کو بلا تعطل بحال رکھنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ٹرین آئے روز جیکب آباد میں منسوخ نہ کرنی پڑی اور مسافروں کو اپنی منزل مقصود تک پہنچنے کے لئے ذہنی کوفت، اذیت کے علاوہ اضافی اخراجات برداشت نہ کرنے پڑیں #/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں