کوئٹہ :امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ عوام ساتھ دیں توبلوچستان کے مسائل جماعت اسلامی کے پلیٹ سے حل ہوسکتے ہیں پورے بلوچستان میں جماعت اسلامی کی پارلیمانی،فلاحی،دینی سیاسی خدمات روزروشن کی طرح عیاں ہے۔بلوچستان کونوگوایریابناکرشاہراہوں وعوام کوغیرمحفوظ بنادیاگیاہے بھارت افغانستان کوالزام دیکھ ہمارے طاقتورطبقات حکومت عسکری اسٹبلشمنٹ بری الذمہ نہیں ہوسکتے۔جگرگوشے لاپتہ،شاہراہیں غیر محفوظ،تجارت بارڈرزبند،عوام اب گیس بجلی پانی تعلیم وروزگارکے بجائے امن یعنی جان ومال کی حفاظت کیلئے پریشان ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں انہوں نے گوادر میں جماعت اسلامی گوادرکیاجتماعِ ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں تنظیمی استحکام، عوامی مسائل اور تعلیمی نظام پر اہم مشاورت ہوئی۔جماعت اسلامی ضلع گوادر کے ارکان کا اہم اجتماع امیر جماعت اسلامی ضلع گوادر سعید احمد بلوچ کی زیرِ صدارت دارالعلوم پبلک اسکول گوادر میں منعقد ہواجس میں امیر جماعت اسلامی بلوچستان و ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن صاحب نے خصوصی شرکت کی جبکہ ضلع بھر سے کثیر تعداد میں ارکان نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمن صاحب نے مزیدکہاکہ گوادر میں اپنی ڈھائی سالہ سیاسی و عوامی کارکردگی پیش کی اور ضلع کی مجموعی سیاسی و عوامی صورتحال کے حوالے سے ارکان سے تفصیلی گفتگو کی۔اجلاس میں جماعت اسلامی ضلع گوادر کی تنظیم کو مزید مضبوط،فعال اور مثر بنانے کے لیے تفصیلی مشاورت کی گئی اور تنظیمی امور کے حوالے سے اہم ہدایات بھی دی گئیں۔اس موقع پر دارالعلوم پبلک اسکول گوادر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے،تعلیمی نظام کو مضبوط اور مثر بنانے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بنو قابل پروگرام کا باقاعدہ آغاز آئندہ ایک،دوروزمیں متوقع ہیجس سے نوجوانوں کو جدید فنی و تعلیمی مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ جماعت اسلامی ضلع گوادر کی جانب سے عوامی مسائل کے حل اور عوام سے براہِ راست رابطے کے سلسلے میں عوامی کھلی کچہری22 اگست بروز ہفتہ شام 5 بجے مرکز اسلامی، ضلعی دفتر جماعت اسلامی گوادر میں منعقد ہوگی۔امیر جماعت اسلامی بلوچستان و ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن صاحب عوام الناس کی شکایات،مسائل اور مشکلات براہِ راست سنیں گے۔تمام اہلِ گوادر سے اپیل ہے کہ وہ اپنی شکایات اور مسائل کے ساتھ کھلی کچہری میں بھرپور شرکت کریں.جماعت اسلامی عوام کے درمیان رہ کرعوامی مسائل کے حل کی کوشش کررہی ہے۔
عوام ساتھ دیں توبلوچستان کے مسائل جماعت اسلامی کے پلیٹ سے حل ہوسکتے ہیں، مولانا ہدایت الرحمن
25











