کوئٹہ:بولان کے علاقے میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کی مرمت کل شروع ہوگی سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق 12 اگست کو بولان کے علاقے میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس کی وجہ سے کوئٹہ، مستونگ، مچھ، قلات سمیت دیگر علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے یاد رہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے علاقے اور مقام کی سیکورٹی کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت شروع نہ ہوسکی
ذرائع کے مطابق سیکورٹی کلیئرنس ہونے کے بعد کل سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا شروع کردیا جائے گا۔ مرمت مکمل ہونے کے بعد گیس کی فراہمی یقینی بنادی جائے گی یاد رہے کہ 6 روز سے گیس پائپ لائن کے متاثر ہونے کے بعد علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہے۔
بولان کے علاقے میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کی مرمت کل شروع ہوگی
27











