قلات: سڑک کنارے سے تشدد زدہ خاتون کی لاش برآمد، قلات پولیس کو ریج کے علاقے میں سڑک کنارے سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی، جسے شناخت کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کی جانب سے شہریوں سے خاتون کی شناخت میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ اگر کوئی شہری اس خاتون کو جانتا ہو یا اس کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو قلات پولیس سے اس نمبر پر رابطہ کریں: ۔0844210601۔0844210611۔
کوئٹہ : بلیدہ کے پہاڑی علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلیدہ کے پہاڑی علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی نعش کی شناخت نہیں ہوئی جس کو ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دیا۔












