پنجگور میں فورسز کا کامیاب آپریشن،5دہشتگرد ہلاک، بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈیز برآمد کر کے موقع پر ہی تباہ کر دیں،آئی ایس پی آر

31

پنجگور:بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ آپریشن کا مقصد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسیز کا خاتمہ اور خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈیز برآمد کر کے موقع پر ہی تباہ کر دیں علاقے میں موجود مزید خطرات کے خاتمے کے لیے فوری طور پر سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا عزمِ استحکام کے وژن کے تحت غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری سے جاری عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں