کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحا ل

25

کوئٹہ:کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد دیگر علاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ۔کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اتوار کے روز موبائل فون سروس کو بند کردیا گیا تھا۔ بی بی سی رپورٹ کے مطابق منگل کی دوپہر کوئٹہ اور بلوچستان کے متعدد دیگر علاقوں میں موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس بھی بحال ہوگئی ہے۔دوسری جانب سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر کوئٹہ اور پاکستان کے دیگر شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرین جعفر ایکسپریس کی بھی آمدورفت منگل کے روز معطل رہی۔بلوچستان کے متعدد شہروں میں جہاں سکیورٹی کے انتظامات سخت ہیں وہاں بعض شہروں میں سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بینک بھی بند ہیں۔ موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش سے صارفین کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں