بلوچستان کے 3اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، 6نشستوں پر پولنگ،ژوب، لورالائی اور سبی میں 19امیدوار آمنے سامنے، 5ہزار 546ووٹرز

28

کوئٹہ:بلوچستان کے تین اضلاع ژوب، لورالائی اور سبی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ مختلف میونسپل کمیٹیز اور یونین کونسلز کی 6جنرل نشستوں پر 19امیدوار مدمقابل ہیں، جبکہ 5 ہزار 546رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع ژوب، لورالائی اور سبی میں مختلف میونسپل کمیٹیز اور یونین کونسلز کی 6جنرل نشستوں پر دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری رہا۔انتخابات میں مجموعی طور پر 19امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ متعلقہ حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 ہزار 546ہے، جن میں 2ہزار 942مرد اور 2ہزار 604خواتین ووٹرز شامل ہیں۔الیکشن کے لیے مجموعی طور پر 8پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، جن میں 2 مردوں، 2خواتین اور 4مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔حکام کے مطابق 6پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 2کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ صبح سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں