وڈھ: بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ وڈھ بازار کے قریب چھبکی پہاڑ کے مقام پر زیرِ تعمیر وڈھ یونیورسٹی کے سامنے آر سی ڈی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں دو مزدا ٹرک موٹر سائیکل سواروں کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہو کر الٹ گئے۔ڈی ایس پی وڈھ خالد حسین کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں دو کا تعلق موسیٰ خیل اور کوئٹہ جبکہ دو افراد کا تعلق آڑینجی (وڈھ)سے ہے۔ زخمیوں میں دو افراد ڈیرہ غازی خان اور ایک کا تعلق کوئٹہ سے بتایا گیا ہے۔حادثے کے فوری بعد زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو وڈھ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے خضدار منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی جائیں گی۔
وڈھ، دو مزدا ٹرک الٹنے سے 4افراد جاں بحق، 3 زخمی
3














