کشمیر صرف ایک خطہ نہیں، پاکستان کی شہ رگ ہے: نوابزادہ جمال رئیسانی

42

کوئٹہ: نوابزادہ جمال رئیسانی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر صرف ایک خطہ نہیں، بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت اور آزادی کی جدوجہد کے لیے پاکستان نے ہمیشہ ہر سفارتی، سیاسی اور اخلاقی محاذ پر بھرپور آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی اٹھاتا رہے گا۔ بھارت کے مظالم کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، بلکہ ان کے جذبۂ آزادی کو مزید مضبوط اور توانا کرتے ہیں۔ میں، میرا قبیلہ اور پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہمیشہ کھڑی رہے گی۔ ان کی آواز ہماری آواز ہے، اور ان کے حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ہماری حمایت غیر متزلزل رہے گی۔+

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں