ایرانی پاسداران انقلاب کا اردن کی الازرق بیس پر بیلیسٹک میزائلوں سے حملہ، امریکا کے تین 35-F طیارے تباہ کرنےکا دعویٰ

46

ہمارے خطے میں بچوں کو قتل کرنے والی فوج کے لیے کوئی جگہ نہیں، آخری امریکی قابض کو خطے سے نکالنے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، پاسداران انقلاب

ایران نے اردن میں امریکی طیاروں کے ہینگر کی سیٹیلائٹ تصاویر جاری کر دیں ۔

سیٹلائٹ تصاویر میں اردن کے موفق السلطي ائیربیس پر واقع وہ ہینگرز دکھائے گئے ہیں جہاں امریکی ایف-35 لڑاکا طیارے موجود تھے، اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ہینگر ایران کے جوابی حملوں میں تباہ ہوئے ہیں۔

پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ سینسر شپ ختم کریں ،دنیا کو درست معلومات دیں۔

واضح رہے کہ ایران نے اردن میں میزائل حملے میں 3 ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم امریکا نے ایف 35 تباہ کرنے کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں