رواں ماہ چین کے 1.4 ارب ڈالر قرض سمیت 2.2 ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی: گورنر اسٹیٹ بینک

42

پاکستان نے چین کا 1.4 ارب ڈالر قرض واپس کردیا جس کی چند ہفتوں میں دوبارہ فنانسنگ متوقع ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ جولائی میں 2.2 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے ادا کیے، بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا حجم 26.5 ارب ڈالر سے کم ہو کر 21.5ارب ڈالر رہ گیا، 3.5 ارب ڈالر صرف سود ادا کیا جائے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے بدھ کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رواں برس قرض ادائیگی کا دباؤ کم کرنے اور زرمبادلہ بڑھانے کی حکمت عملی جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب و چین کے 12 ارب ڈالر کا رول اوور درکار ہوگا، پاکستان نے چین کو 1.4 ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کر دیا ہے، تاہم چینی بینکوں کی جانب سے اس قرض کی ابھی تک دوبارہ فنانسنگ نہیں کی گئی البتہ یہ رقم چند ہفتوں کی تاخیر سے اسلام آباد کو دوبارہ فراہم کر دی جائے گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمدنے انکشاف کیا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران مرکزی بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے 28 ارب ڈالر خریدے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے جولائی 2026 میں 2.2 ارب ڈالر کی بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی ہے، جس میں چین کے 1.4 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کی واپسی اور باقی 80 کروڑ ڈالر دیگر قرضوں کی ادائیگی کی مد میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں