کوئٹہ:بلوچستان ہائیکورٹ نے قلات ڈویژن کے خاتمے اور مستونگ کو کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنے کےخلاف آئینی درخواست کی سماعت کے دوران فریقین کو آئندہ سماعت کےلئے نوٹسز جاری کردئیے۔بدھ کو قلات ڈویژن کے خاتمے اور مستونگ کو کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنے کےخلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت چیف جسٹس کامران ملاخیل کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی سماعت کے دوران عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت کےلئے نوٹسز جاری کرنے کاحکم دےدیااور کیس کی آئندہ سماعت 6 اگست کو مقررکردی گئی۔واضح رہے کہ رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی نے قلات ڈویژن کے خاتمے اور مستونگ کو کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنے کےخلاف درخواست دائر کی تھی۔درخواست گزار کی پیروی سینئر وکیل ریاض احمد ایڈووکیٹ نے کی۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے قلات ڈویژن کے خاتمے اور مستونگ کو کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنے کےخلاف آئینی درخواست کی سماعت کے دوران فریقین کو آئندہ سماعت کےلئے نوٹسز جاری کردئیے
38













