موجودہ حالات میں جہاد، مزاحمت اور ثابت قدمی ہی واحد راستہ ہے،مجتبیٰ خامنہ ای

41

ایران کے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے واضح کیا ہے کہ ایران لبنان کی خودمختاری کے تحفظ کو معاہدے کی بنیادی شرط سمجھتاہے، اسرائیلی جارحیت کا غیرمشروط خاتمہ جنگ بندی کی بنیادی شرط ہے۔

ایک بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ موجودہ حالات میں جہاد، مزاحمت اور ثابت قدمی ہی واحدراستہ ہے، استقامت حق پر چلنے والوں کیلئے اللہ کی نصرت کا باعث بنے گی، شہدائےحزب اللہ،زخمیوں کیلئے اللہ کی رحمت،برکت کی دعاکرتے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ بات مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے حزب اللہ کے رہنما کے خط کے جواب قرار دیا جا رہا ہے۔ بیان کے مطابق لبنان کی علاقائی سالمیت کا تحفظ اور لبنانی سرزمین سے اسرائیل کا مکمل اور غیر مشروط انخلا ’ایران، امریکہ جنگ کے خاتمے کے لیے مفاہمتی یادداشت کی پہلی شرط‘ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں