مستونگ تاریخی لحاظ سے قلات کا اٹوٹ انگ رہا ہے ، حکومت کا فیصلہ عوام اور بلوچستان دشمن ہے، نواب اسلم رئیسانی

5

کوئٹہ:سرسرداران سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی سردار عاصم جان سرپرہ ممتاز قانون دان ریاض احمد ایڈوکیٹ عتیق احمد خان ایڈوکیٹ غلام رسول لہڑی ایڈوکیٹ محی الدین خان ایڈوکیٹ کاکڑ اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ضلع مستونگ کو کوئٹہ ڈویڑن اور ضلع کچھی کو سبی ڈویڑن میں شامل کرنے اور قلات ڈویڑن کو ختم کرنے کی حکومتی اقدام کی شدید مذمت کی گئی*سرسرداران سراوان نواب اسلم خان رئیسانی نے حکومتی اقدام کو بدنیتی انتہائی شر انگیز اور عوام و بلوچستان دشمن قرار دیا اجلاس میں کہا گیا کہ مستونگ تاریخی ثقافتی سیاسی قومی اور جغرافیائی لحاظ سے قلات کا حصہ اور اٹوٹ انگ رہا ہے
جسے ایک غیر معروف حکومت ختم کا کوئی اختیار اور جواز نہیں جبکہ قلات کی اپنی صدیوں پر محیط تاریخ ہے اور قلات ڈویڑن کو ہی ختم کرنا گھناو¿نی سازش اور ایک خطرناک منصوبہ ہے اجلاس نے اس امر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقتدرہ اور موجودہ حکومت بلوچستان کی تاریخی ورثہ و روایات ،زبان و ثقافت اور جغرافیہ سے والہانہ محبت ہیں اجلاس میں کہا کہ بلوچستان پہلے سے مقتدرہ اور حکومتی اقدامات بیڈ گورننس سے شدید متاثر ہے مزید عوام کی خواہشات کے برعکس اقدامات عوام میں غم و غصہ کو ہوا دینگے انہوں نے کہا کہ دنیا میں ریاستیں اور حکومتیں عوام کے لیئے مشکلات کے بجائے آسانیاں پیدا کرتی ہے اور ان کی خواہشات اور شناخت کا احترام کرتی ہیں لیکن شومی ئ قسمت یہاں کے حکمران اور حکومتوں کو عوام کی زبان ثقافت جغرافیہ اور شناخت سے مسلہ اور دشمنی ہے اجلاس میں کہا کہ قلات مستونگ کچھی کی تاریخ اور عوامی خواہشات کو تہہ و بالا کرنا ایک انتظامی مسلہ نہیں بلکہ ان علاقوں سے ہماری شناخت پہچان تاریخ جڑی ہوئی ہے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا کہ مزکورہ عوام دشمن اقدام اور پالیسیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی مزید برآں اجلاس کو بتایا گیا کہ مزکورہ اقدام سے کسی بھی فورم پر نہ تو عوام کو ہی نہ ہی عوام نمائندوں کو اعتماد میں لیا گیا جوکہ لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے دفعات 4 ، 5 اور 6 (الف) کی صریحا” خلاف ورزی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں