کوئٹہ:نیشنل پارٹی کلی عالم خان کے زیر اہتمام پروقار شمولیتی جلسہ میں کاسی بڑیچ شیخ حسینی کاکڑ سمیت دیگر اقوام کے نوجوانوں نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔شمولیتی جلسہ سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی صوبائی اسلم بلوچ ضلعی صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ بی ایس او پجار کے سیکرٹری جنرل ابرار برکت بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری کویٹہ ریاض زہری نے خطاب کیا۔نظامت کے فرائض نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو نے سرانجام دی۔عبدالہادی کاسی نے خطاب میں اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی کے اغراض و مقاصد اور قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔شمولیتی جلسہ سے نیشنل پارٹی کے قاہدین نے نئے نوجوان ساتھیوں کی شمولیت کو خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ساتھیوں کی شمولیت نیشنل پارٹی کی عوامی فلسفہ کی کا میابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا فلسفہ سیاست وطن اور عوام سے محبت ہے اور اس تعلق کو مذید گہرا و مستحکم کرنے کے لیے نیشنل پارٹی تمام اقوام و طبقات کو نیشنل پارٹی میں شامل کررہی ہے رہنماؤں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاست برائے سیاست نہیں بلکہ سیاست برائے سماجی تبدیلی و ترقی کی قائل ہے۔عوامی شعور کو بیدار کرنے میں نیشنل پارٹی کلیدی کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست موروثی نہیں بلکہ جمہوری ہے اور جمہوری اصولوں پر کاربند سیاسی جماعت ہے جو میرٹ اور صلاحیتوں کو فوقیت دیتی ہے قاہدین نے کہا کہ آج بلوچستان گھمبیر صورت حال سے دوچار ہے نہ کاروبار محفوظ نہ انسانی زندگی محفوظ اور نہ سماج میں۔لیکن حکمرانوں کو کوئی فکر ہی نہیں انہوں نے کہا کہ 2013 سے قبل بلوچستان کے حالات اس سے بھی بدتر تھے لیکن نیشنل پارٹی کے قاہد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سیاسی بصیرت اور عوامی فیصلوں و اقدامات کے بدولت امن و سکون فراہم کی۔اور لوگ کو تحفظ حاصل ہوا۔قاہدین نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں نیشنل پارٹی کے مینڈیٹ پر فارم 47 کے زریعے شب و خون مارا گیا کویٹہ سے نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی عطاء محمد بنگلزئی بھاری اکثریت سے جیتے تھے لیکن ان کی عوامی مینڈیٹ کو چرایا گیا
رہنماؤں نے کہا کہ رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ کی قیادت میں حلقہ 43 میں عوام کی بنیادی مسائل حل ہورہے ہیں حلقے کے عوام منظم ہوکر نیشنل پارٹی کو کامیاب کرائے تب کسی کو جرات نہیں ہوگی کہ وہ عوام کے وسائل و حقوق کو غضب کریں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کی قوت سے فارم 47 کو آئندہ انتخابات میں شکست سے دوچار کریگی اور عوام مطمن رہے ہر مرتبہ فارم 47 نہیں ہوگی قاہدین نے کہا کہ ہمارے اکابرین میر غوث بخش بزنجو باچا خان گل خان نصیر سمیت دیگر قاہدین نے طویل جیلیں کاٹی اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کی۔رہنماوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کو جوڑنے اور سیاسی کارکنوں کو متحد کرنے میں مصروف عمل ہیں اور آج کی شمولیت نوجوانوں کی سیاسی لاتعلقی و بیگانکی کو دور کریگی اور سیاسی عمل میں کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبر حاجی نیاز بلوچ صوبائی قانون سیکرٹری ایڈوکیٹ جلیل لانگو تحصیل نائب صدر عثمان بلوچ حاجی بابل بنگلزئی ٹکری حاجی آغا محمد لانگو ٹکری کریم لانگو سلمہ قریشی مقدس بلوچ ملک عبد الرحمن بنگلزئی بی ایس او کے مرکزی جونئیر وائس چیئرمین ڈاکٹر طارق بلوچ آغا حق نواز شاہ خان کاکڑ سمیت دیگر موجود تھے
لوگ موروثی سیاست سے تنگ آچکے ہیں،حقیقی سیاسی قیادت ہی بلوچستان کو مشکلات سے نکال سکتا ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ
26













