کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک سے ان کی رہائش گاہ پر حلقہ انتخاب کے معززین، عمائدین، دوست احباب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عوامی مسائل، علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شرکاءنے صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کی عوام دوست پالیسیوں، مسلسل عوامی رابطوں اور حلقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ حاجی علی مدد جتک نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے اور ان کی قیادت میں علاقے میں ترقیاتی کاموں کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے۔حاجی علی مدد جتک نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور اور ہماری سیاسی جدوجہد کا محور ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے تمام علاقوں میں بلاامتیاز ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا اعتماد اور محبت ان کا قیمتی سرمایہ ہے، جس کی بدولت وہ دن رات عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اس موقع پر شرکاءنے صوبائی وزیر کو اپنی جانب سے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔
ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح بنایا ہے ،علی مدد جتک
32














