وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوگئے ہیں،جہاں وہ تہران میں ایرانی اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کےمطابق وزیرداخلہ محسن نقوی ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے،اس کے علاوہ وہ اپنے ایرانی ہم اسکندر مومنی سے بھی ملیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقاتوں کےدوران پاکستان اور ایران کےدوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا جائےگا،اس کےعلاوہ ایران اورامریکا کے درمیان جاری مذاکرات کی پیشرفت بھی گفتگو کا اہم محور ہوگی۔
ذرائع کےمطابق محسن نقوی خطےمیں کشیدگی کے خاتمے اورسفارتی روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کے تناظرمیں متعدد بار تہران کا دورہ کرچکے ہیں۔ ان کےحالیہ دورے کو بھی علاقائی سفارت کاری اور اہم پیشرفت کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔










