دل کی صحت کیلئے اہم پوٹاشیم کی جسم میں کمی کی علامات

6

ماہرین کے مطابق لاکھوں افراد دل کے دورے اور فالج کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار پوٹاشیم کی کمی کا شکار ہیں، مگر اکثر افراد اس سے بےخبر ہیں۔

پوٹاشیم اعصاب کے سگنلز، پٹھوں کی حرکت اور دل کی دھڑکن کو منظم رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ جسم میں سوڈیم کے اثرات کو کم کرکے بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے، جس سے دل کے امراض اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹیسیڈ یونیورسٹی کے محقق پروفیسر جان ینگ کے مطابق پوٹاشیم کی کمی عام ہے اور اس کی بڑی وجہ غیر متوازن خوراک ہے۔

ہلکی کمی کی علامات میں پاؤں کی انگلیوں میں اکڑاؤ، قبض، چڑچڑاپن اور سر درد شامل ہیں جبکہ شدید کمی کی صورت میں مریض کو ذہنی الجھن، ڈپریشن جیسا موڈ، دل کی دھڑکن میں بےترتیبی، معدے کے مسائل اور سانس لینے میں دشواری ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں