ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس کا 29واں اجلاس، بلوچستان میں پائیدار امن، قانون کی بالادستی اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ

45

ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس کا 29واں اجلاس وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی و صوبائی اداروں، متعلقہ محکموں اور سیکیورٹی فورسز کے نمائندوں نے شرکت کی، شرکاء نے صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جبکہ اسمگلنگ، منشیات کی روک تھام، پوست کی کاشت کے خاتمے اور غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے پر زور دیا۔ اجلاس میں بی ایریاز کو اے ایریاز میں تبدیل کرنے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے تمام ڈویژنز میں مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ کوئٹہ سمیت صوبے کے اہم شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کی تکمیل کے لیے فنڈز اور وسائل فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ شرکاء نے بلوچستان میں پائیدار امن، قانون کی بالادستی، ریاستی عملداری اور صوبے کے پُرامن و روشن مستقبل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں