سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری،ریاض میں میزائل کا ملبہ گرنے سے عمارت اور گاڑی کو نقصان پہنچا

40

سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی فوجی اتحاد نے 3 بیلسٹک میزائل اور 4 ڈرونز تباہ کردیے ۔ طائف اور ریاض کی طرف آنیوالے تین بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کردیا گیا ۔ ریاض میں میزائل کا ملبہ گرنے سے عمارت اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب یمنی مسلح افواج کا حوثیوں کے خلاف آپریشن فجرالیمن جاری ہے ۔ 24 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے ٹھکانوں پر ایک ہزار 382 حملے کیے ۔ کارروائیوں میں 440 حوثی باغیوں کو ہلاک کیا گیا ۔

آپریشن میں 140 فوجی گاڑیاں اور گولہ بارود تباہ کیا گیا ۔ باب المندب، ذباب اور المضاربہ میں حوثیوں کی دراندازی کی کوششیں ناکام بنادی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں