سیشن جج پر حملہ افسوسناک، قومی ہیروز کے ساتھ کھڑے ہیں، ضیاء اللہ لانگو

36

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر مستونگ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں سیشن جج اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت جبکہ ایڈیشنل سیشن جج کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ عدلیہ کے ارکان انصاف کی فراہمی اور ایک متوازن معاشرے کے قیام کے لیے اپنی خدمات انجام دیتے ہیں، مگر آج کے افسوسناک واقعے نے ہر دل کو غمزدہ کر دیا ہے۔ شہداء کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا اور زخمی ایڈیشنل سیشن جج کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ ہم اپنے قومی ہیروز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جو ہماری سلامتی اور امن کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں