تشدد کے بجائے قلم، تباہی کے بجائے ترقی اور نفرت کے بجائے امن کا راستہ اختیار کرنا ہوگا، ضیاء لانگو

73

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کے بجائے قلم، تباہی کے بجائے ترقی اور نفرت کے بجائے امن کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ حکومت نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، تاہم بندوق کے زور پر مذاکرات کسی صورت نہیں ہوں گے۔ ان لوگوں سے ضرور بات چیت ہوگی جو پاکستان کے آئین اور ریاستی نظام کو تسلیم کرتے ہیں۔ ہمیں اس بحث سے نکلنا ہوگا کہ مذاکرات کس سے ہونے چاہئیں اور کس سے نہیں، اور اپنی توجہ بلوچستان اور پاکستان کی ترقی، امن، خوشحالی اور عوام کے بہتر مستقبل پر مرکوز کرنا ہوگی۔
دہشت گردی، تشدد اور نفرت کو مل کر مسترد کرنا ہوگا اور امن تباہ، عوام کو تقسیم اور معصوم جانوں کو نقصان پہنچانے والوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہماری اصل طاقت اتحاد، تعلیم، محنت، شعور اور وطن سے محبت ہے۔ نوجوان قلم کو اپنا ہتھیار بنائیں، تعلیم حاصل کریں اور پارلیمانی و جمہوری جدوجہد میں حصہ لے کر ملک اور قوم کی تقدیر بدلنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ترقی یافتہ ممالک میں عوام ریاست اور آئینی اداروں کے ساتھ کھڑے ہو کر ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں، جبکہ دنیا میں ریاست اور آئین کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے سامنے ریاستی نظام کو کمزور کرنے کی کوئی مثال نہیں۔ بندوق، دہشت گردی اور تشدد کے ذریعے اپنی بات منوانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں