کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں: سردار یار محمد رند

30

سبی:رند قبائل کے سربراہ سینئر سیاست دان چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مقبوضہ کشمیریوں کا رشتہ پوری قوم کے ساتھ لازوال ہے بھارت نے ہمیشہ یہی کوشش کی مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت کو مٹایا جائے لیکن بھارت ہر بار یہ بھول جاتا ہے پاکستانی اور کشمیری بھائیوں کے دل ساتھ دھڑکتے ہیں کشمیروں پر ڈھائے جانے والے ظلم وستم ختم کرکے کشمیری عوام کو آزادی کی نوید دی جائے عالمی برادری کشمیر میں بھارتی ریاستی اداروں کے جبر اور ظلم کا نوٹس لے رند قبائل کشمیری عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ 5 اگست 2019 تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے کہ جس دن بی جے پی نے بھارتی آئین سے آرٹیکل 370 اور 35 A کو ختم کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کیا جس کی ہم ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں
گزشتہ کئی دہائیوں سے جموں کشمیر پر بھارتی ریاستی مظالم کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جس میں لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو جاں بحق کیا گیا اور اب کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے کشمیریوں کی زمینیں چھین کر انتہا پسند ہندوں کو آباد کیا جارہا ہے اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے روزانہ کی بنیادوں پر تشدد قتل وغارت گیری سے کشمیریوں کی زندگیوں کو اجیرن بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارتی ریاستی اداروں کے جبر اور ظلم کا نوٹس لینا چاہئے اور وہاں اقوام متحدہ کی قرارداد کے عین مطابق کشمیریوں کو ان کا حق استصواب رائے دینا چاہیے چیف آف رند سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ رند قبائل سمیت بلوچستان کے عوام کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت اور تائید کرتے ہیں جس کیلئے وہ بھارتی ریاستی جبر کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں