وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتیں 1430 ہوگئیں، 3200 سے زائد زخمی

37

وینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتیں 1430 ہوگئی ہیں جبکہ 3200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ وینزویلا میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

دوسری جانب وینزویلا میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

وینزویلا کی قومی اسمبلی کے صدر خورخے روڈریگیز نے ایک بیان میں بتایا کہ وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1430 ہوگئی، 3238 زخمی جبکہ 3142 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اموات کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں