انقرہ: ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، ایران اور غزہ میں جاری جنگوں اور پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔
ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر رجب طیب اردوان کی امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کےدرمیان دوطرفہ تعلقات، ایران اورغزہ میں جاری جنگ پر گفتگو ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نےپاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر اردوان نے ٹرمپ سے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا ضروری ہے، سفارت کاری سے فائدہ اٹھا ئیں ، ترکیے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
ترک صدر اردوان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پر ایسے وقت حملے کر رہا ہے جب امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کا نفاذ ہونا تھا۔











