بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کے لیے معطل

43

کوئٹہ: بلوچستان میں ضروری مرمتی کام کے باعث ٹرین سروس ایک روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا جائے گا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں چلنے والی جناح پیپلز ماس ٹرانزٹ ٹرین بھی آج نہیں چلائی جائے گی۔

حکام کے مطابق ٹرین آپریشن کی معطلی ضروری مرمتی کام کے باعث کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں