سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا

32

کوئٹہ +جیکب آباد: سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا، مسافروں کو کرایہ واپس۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا جس کے باعث ٹرین میں سوار مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جاتے ہوئے جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پہنچی تو اسے مزید روانگی کے لیے سیکورٹی کلیئرنس نہیں مل سکی جس کے بعد ٹرین کو اسٹیشن پر ہی روک دیا گیا، ریلوے حکام کے مطابق مسافروں کو کرایہ واپس کیا گیا جس کے بعد مسافر متبادل سواری کے ذریعے اپنی منزل کی طرف روزانہ ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں