وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ انڈیا اسرائیل گٹھ جوڑ کے باوجود پاکستان کی فتح نے ہر مسلمان کا سر فخر سے بلند کیا، پاکستان آج بھی اسرائیل کے ہدف پر ہے۔
ویڈیو پیغام میں طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے استحکام سے کھیلنے والوں سے کوئی لحاظ نہیں کیا جائے گا ۔ بانی اور اُن کے خاندان کو پاکستان مخالف پراکیسز قرار دے دیا ۔ کہا اِن لوگوں کا ہدف صرف پاک فوج یا ملکی سلامتی کے ادارے نہیں بلکہ پورا پاکستان ہے۔
وزیرمملکت داخلہ نے کہا کہ نورین نیازی کا بیان سوچی سمجھی منصوبہ بندی ہے، نورین نیازی کے بیان پرقانونی کارروائی شروع کردی گئی، نورین نیازی کو بتانا ہوگا ایسا بیان کیوں دیا؟۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ بار بار ان سے غیر دانستہ طور پر غلطی ہو، بانی پی ٹی آئی کی دوسری بہن بھی اسی طرح کی باتیں کرچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا مقصد پاکستان کو کمزورکرنا ہے، بانی پی ٹی آئی پراکسی،اسے پالاگیا، وسائل فراہم کیےگئے، بانی پی ٹی آئی کاخاندان پاکستان کیخلاف پراکسیز کا کردار ادا کررہاہے، ان کی سیاست سے پتاچلتاہے یہ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی،انکے خاندان کا ہدف صرف فوج یا ادارے نہیں،پورا پاکستان ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرطارق فضل چوہدری نے کہا کہ امریکی صدر نے متعدد بار گرائے گئے بھارتی جنگی طیاروں کا ذکر کیا، نورین نیازی کے بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا، معرکہ حق سے متعلق نورین نیازی کابیان افسوسناک ہے۔













