کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق سینیٹر و دانشور میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ پاکستان جیسی کثیر القومی ریاست میں صوبوں کو محض انتظامی بنیادوں پر تقسیم کرنا ملک کے استحکام کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ایک بیان میں میر طاہر بزنجو نے مرحوم رہنما میر غوث بخش بزنجو کے فلسفے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا”جنہیں آپ صوبے کہتے ہیں، میر غوث بخش بتاتے ہیں کہ یہ محض انتظامی یونٹ نہیں بلکہ تاریخی وحدتیں ہیں۔ ان میں سے ہر ایک اپنی صدیوں پرانی جداگانہ تاریخ، جغرافیہ، ثقافت اور زبان رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر صوبائی اکائی کی اپنی شناخت، روایات اور اجتماعی یادداشت ہے جسے نظر انداز کر کے کی جانے والی کوئی بھی تبدیلی عوامی جذبات کو مجروح کرے گی۔میر طاہر بزنجو نے کہا کہ ہمارا مقف یہ ہے کہ پاکستان جیسی کثیر القومی ریاست کو محض انتظامی بنیادوں پر تقسیم کرنا آگ پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے۔
صوبے انتظامی نہیں، تاریخی و قومی وحدتیں ہیں،صوبوں کی انتظامی بنیادوں پر تقسیم ملکی استحکام کیلئے خطرناک ہوگی، طاہر بزنجو
43














