نواز شریف پر تنقید ذاتی نہیں، سیاسی حقائق کی بنیاد پر ہے،طاہر بزنجو

38

کو ئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف پر نیشنل پارٹی کی تنقید کسی ذاتی اختلاف کی بنیاد پر نہیں بلکہ سیاسی حقائق اور بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کو ماضی اور حال کو حال کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جب تک میاں نواز شریف جمہوریت اور “ووٹ کو عزت دو” کے بیانیے پر قائم رہے، میر حاصل خان بزنجو اور نیشنل پارٹی نے مشکل ترین حالات میں بھی ان کا ساتھ دیا، تاہم اب ان کی سیاسی ترجیحات یکسر تبدیل ہو چکی ہیں،
اس لیے ان کی حمایت کا نہ کوئی سیاسی جواز باقی رہا ہے اور نہ ہی اخلاقی۔میر طاہر بزنجو نے کہا کہ ہر قیمت پر اقتدار حاصل کرنے کی سیاست نے ملک کی جمہوری قوتوں کو کمزور کیا ہے، جبکہ اشاروں پر حکومتیں بنانے اور گرانے کی روایت نے جمہوری عمل کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال پر عوام کو خود غور کرنا چاہیے اور سوال اٹھایا کہ “کیا انڈے توڑے بغیر آملیٹ بنایا جا سکتا ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں