پیٹرول سستا ہونے کے بعد سولر پلیٹس کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی سامنے آئی ہے ۔
لاہورمیں مختلف واٹس کی سولرپلیٹس کی قیمتوں میں 4 سے 9 ہزار روپےتک کی کمی ہوئی ہے،مارکیٹ ذرائع کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد آنے والے دنوں میں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔
تیل کی قیمتوں میں کمی کےبعدبیٹریوں کی قیمتیں بھی کم ہونےکی توقع ظاہرکی جارہی ہے،مارکیٹ ذرائع کےمطابق ایک بیٹری کی قیمت میں27 سے 38 ہزار روپےتک اضافہ ہوا تھا،پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونےکی وجہ سے بیٹریاں بھی مہنگی فروخت ہو رہی تھیں۔










